کراچی: اداکارہ ماہرہ خان کی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کانز میں شرکت بلاشبہ پاکستان کیلئے باعث فخر ہے تاہم اس بات سےبہت کم لوگ واقف ہیں کہ ماہرہ خان سے قبل پاکستانی فنکار عدنان صدیقی اور ارمینا خان بھی عالمی فلمی میلے میں شرکت کرچکے ہیں۔

گزشتہ روز ماہرہ خان 71 ویں کانز فلم فیسٹیول میں ریڈ کارپٹ پر سیاہ رنگ کے گاؤن میں نہایت خوبصورت اور دلکش نظر آئیں۔ ماہرہ خان کی کانز میں شرکت کی خبر نے جہاں پاکستانی میڈیا میں طوفان برپا کردیا تھاوہیں ماہرہ خان بھارتی میڈیا کی توجہ حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کانزفلم فیسٹیول میں ماہرہ خان کے دلکش انداز