ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار اجے دیوگن کا ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی افواہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے سپراسٹارز کی موت سے متعلق جھوٹی خبریں آئے روز سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہتی ہیں۔ ہالی ووڈ کے مشہور مزاحیہ اداکار رووان ایٹنکنس(مسٹربین)، بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، مادھوری ڈکشٹ اور پاکستانی اداکار افضل خان عرف جان ریمبو سمیت متعدد فنکار جعلی موت کی خبروں کا شکار بن چکے ہیں۔ حال ہی میں جھوٹی موت کی افواہوں کا نشانہ بنے بالی ووڈ سپر اسٹار اجے دیوگن۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: موت کی جھوٹی افواہوں کا شکار ہونے والےاداکار

اجے دیوگن کا ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی افواہ وائرل