کراچی: ماہ رمضان المبارک 1439 کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ماہِ رمضان المبارک 1439ھ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت کراچی میں جاری ہے جس میں ڈائریکٹر محکمہ موسمیات، ڈی جی وزارت مذہبی امور بھی شریک ہیں۔

اجلاس سے قبل مفتی منیب کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر چاند کا فیصلہ کیا جائے گا، چاند سے متعلق ملنے والی شہادتوں پر جرح ہوگی اور مرکزی کمیٹی میں شہادتوں پر اتفاق رائے سے فیصلہ کیا جائے گا۔