سیئول: شمالی کوریا نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات منسوخ کرنے کی دھمکی دے دی۔

شمالی کوریا اورامریکا کے درمیان جمی برف پگھلنے لگی تھی لیکن اب ایک بارپھرشمالی کوریا کی جانب سے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات ختم کرنے کی دھمکی دے دی گئی ہے۔

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کوختم کرنے کے لیے تیارہے لیکن اگر امریکا نے جوہری ہتھیاروں کو ختم کرنے کے لیے ’دباؤ‘ ڈالا تو وہ ٹرمپ کے ساتھ اگلے ماہ 12 جون کو طے شدہ ملاقات کومنسوخ کرنے کے بارے میں سوچ سکتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شمالی کوریا کے ساتھ جلد معاہدہ ہوجائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ