بینظیرانٹر نیشنل ایئرپورٹ سے لاکھوں ڈالر مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتارراولپنڈی: سیکیورٹی اہلکاروں نے بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے لاکھوں ڈالر مالیت کی 7 کلو گرام ہیروئن برآمد کرتے ہوئے ایک مسافر کو حراست میں لے لیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی حکام نے پی آئی اے کی پرواز 785 سے لندن جانے والے مسافر کے سامان سے 7 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن بر آمد کر کے مسافر کو حراست میں لے لیا ہے۔ حکام کے مطابق ہیروئن کی قیمت عالمی مارکیٹ میں لاکھوں ڈالر بنتی ہے۔
ہیرون بیرون ملک اسمگل کرنے والے مسافر کو تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔