کوالا لمپور: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم اور مہاتیر محمد کے اتحادی انور ابراہیم کو رہائی کے احکامات ملنے کے بعد اسپتال سے گھر روانہ کردیا گیا ہے وہ ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کریں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے نومنتخب وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے اپنے سابقہ دور حکومت کے وزیراعظم انور ابراہیم کو دو سال تک سیاست سے دور رہنے کی شرط پر عدالت سے معافی دینے کی استدعا کی تھی جسے بدھ کے روز منظور کرتے ہوئے انور ابراہیم کر رہا کردیا گیا ہے۔ وہ جلد ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کریں گے اور موجودہ دور حکومت کے آخری دو سال کے لیے ممکنہ وزیراعظم بھی ہو سکتے ہیں۔

ملائیشیا میں حالیہ انتخابات میں ڈاکٹر مہاتیر محمد کی کامیابی کے بعد حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں جہاں شکست خوردہ جماعت کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا ہے تو وہیں مہاتیر محمد کے دور حکومت کے وزیراعظم انور ابراہیم کو جیل سے رہائی مل گئی ہے۔ انور ابراہیم نے حالیہ انتخاب میں سابق حکمراں جماعت کے خلاف مہاتیر محمد کے لیے کامیاب انتخابی مہم چلائی تھی۔