نوشہرہ: کچہری روڈ پرخودکش دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نوشہرہ میں کچہری روڈ پر دہشتگردوں کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کو خودکش حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 3 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔