ممبئی: بالی ووڈ اداکاررشی کپوراپنی ادکاری کے بعد یا تواپنے غصے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں یا پھر دوسروں پر بے جا تنقید کرنے پر، اب اداکارنے بہت ہی دلچسپ اندازمیں برطانوی شہزادے ہیری اوراداکارہ میگھن مارکل کی شادی سے متعلق دلچسپ ڈب میش شئیرکرائی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

برطانوی شہزادہ ہیری اوراداکارہ میگھن مارکل 2 روزقبل شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم ان کی شادی کولے کرتاحال دنیا میں چرچے اب بھی جاری ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بالی ووڈ اداکاررشی کپورنے دونوں کی شادی سے متعلق ایک بہت ہی دلچسپ ڈب میش شئیرکرائی ہے جسے دیکھ کرہنسے بنا کوئی نہیں رہ سکتا۔