اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا لگتا ہے کہ نگراں وزیراعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا۔

اسلام آباد میں نگراں وزیراعظم کے تقرر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے حکومتی رویے پر مایوسی کا اظہار کیا اور معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جانے کا عندیہ دے دیا۔

خورشید شاہ نے کہا لگتا ہے نگراں وزیراعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائیگا، حکومت معاملے پر اپنی بات سے پیچھے ہٹ رہی ہے، وزیراعظم کو ہمارے نام مسترد کرنے کا کوئی اختیار نہیں، اپوزیشن کے نام مسترد نہیں ہو سکتے بلکہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے جائیں گے۔