لاہور: جنوبی افریقی اسٹار بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرز نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ڈی ویلیئرز نے کہا کہ میرے لیے یہ ایک مشکل فیصلہ تھا،’طویل غور و فکر کے بعد اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اب وقت آ گیا ہے کہ میں نوجوان کھلاڑیوں کیلیے جگہ خالی کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو جاؤں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی ویلیئرز کے”اسپائیڈر مین“ کیچ نے سب کو حیران کر دیا

انہوں نے کہا کہ اس تمام دورانئے میں بھرپور سپورٹ کرنے پر ساتھی کرکٹرز، مداحوں، کرکٹ جنوبی افریقا اور دنیا بھر سے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ ڈی ویلیئرز نے جنوبی افریقا کی نمائندگی کرتے ہوئے 114 ٹیسٹ ، 228 ون ڈے اور 78 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کھیلے ہیں اور مجموعی طور پر 47 سنچریز، 109 ففٹیز کی مدد سے 26 ہزار 787 رنز اسکور کیے ہیں۔