لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بیٹسمین کے دلچسپ آؤٹ ہونے کی وڈیو پر بیٹسمین کے خلاف فیصلہ سنا دیا۔

آئی سی سی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے کہ حمزہ نامی صارف نے ویڈیو بھیجی جس میں بیٹسمین کے آﺅٹ ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان کے کسی دیہات کے ایک میدان میں کرکٹ کھیلی جا رہی ہے، بیٹسمین شاٹ کھیلتا ہے تو گیند کریز پر تھوڑا آگے جاتی ہے اور پھر گھومتی ہوئی واپس آتی ہے، اس دوران بیٹسمین اسے روکنے کی کوشش بھی کرتا ہے لیکن گیند سیدھی وکٹوں میں جا کر لگتی ہے، بیٹسمین تھوڑا احتجاج کرتا ہے تاہم بعد میں آﺅٹ کا فیصلہ تسلیم کر لیتا ہے۔