فلم ’’خوبصورت ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران انیل کپورکے اہلخانہ نے اجنبیت کا احساس نہ ہونے دیا، فواد خانممبئی: پاکستان کے نامور ٹی وی اداکار فواد خان نے کہا ہے کہ گو کہ انہیں اداکاری کرتے ہوئے کئی برس ہوگئے ہیں لیکن آج بھی جب لڑکیاں ان کی تعریف کرتی ہیں تو وہ شرما جاتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں فواد خان نے کہا کہ انہوں نے صرف ایک ہی لڑکی سے محبت کی ہے اور وہ ان کی موجودہ بیوی صدف ہیں جن سے انہوں نے اس وقت اظہار محبت کیا تھا جب وہ 17 برس جبکہ صدف 16 برس کی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اداکاری کرتے ہوئے کئی برس ہوگئے ہیں لیکن وہ اب تک شہرت کے عادی نہیں ہو سکے ہیں۔ اب بھی جب لڑکیاں ان کی تعریف کرتے ہیں تو وہ شرما جاتے ہیں۔
بالی ووڈ میں اپنی پہلی فلم میں کام کرنے سے متعلق فواد خان نے کہا کہ نئی جگہ، نئے ماحول میں آدمی محتاط بھی ہوتا ہے اور مانوس ہونے میں بھی وقت لگتا ہے لیکن فلم ’’خوبصورت ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران انیل کپور اور ان کے اہل خانہ نے ان کے ساتھ سے ایسا برتاوٴ رکھا جیسے وہ ان کے ہی خاندان کے فرد ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی ڈراموں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے والے فواد خان 1980 کی دہائی کی مقبول بھارتی فلم ’’خوبصورت‘‘ کے ری میک میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں اور ان کے مدمقابل سونم کپور کردار ادا کررہی ہیں۔