كرشمہ كبھی بھی دوسری شادی نہیں كریں گی، كرینہ كپورممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ ان کی بڑی بہن کرشمہ طلاق کے بعد بہت مشکل زندگی گزار رہی ہیں وہ کبھی بھی دوسری شادی نہیں کریں گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں بے بو کے نام سے مشہور اداکارہ کا اپنے ایک انٹر ویو میں کہنا تھا کہ طلاق کے بعد ان كی بہن كرشمہ كپور اس وقت انتہائی مشكل وقت گزار رہی ہے اور ایسے وقت میں ان كی دوسری شادی كی افواہیں پھیلا كر اسے مزید تكلیف دی جارہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ كرشمہ كپور كبھی بھی دوسری شادی نہیں كریں گی، لڑائی جھگڑے والی زندگی سے اكیلے رہنا بہتر ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ میڈیا پر اس قسم کی خبریں زیر گردش ہیں کہ کرشمہ کپور نے اپنے پہلے شوہر سنجے کپور سے طلاق کے بعد ایک نامور فارما سوٹیکل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سندیپ توشنی وال سے شادی کا فیصلہ کیا ہے۔ کرشمہ کپور اور سنجے کپور کی شادی 2003 میں ہوئی تھی اور دونوں کے درمیان اختلافات کے بعد 2 ماہ قبل ہی طلاق ہوئی ہے۔