لاہور: ایکسپریس نیوز کے مقبول پروگرام ’’ سیاسی تھیٹر‘‘ کوپسند کرنیوالوں کی تعدادمیں حیرت انگیز اضافہ ہونے لگا۔ ملک اوربیرون ملک کے علاوہ سوشل ویب سائٹس پرپروگرام کوپسند کرنیوالوں کی تعداد لاکھوں ایکسپریس نیوز کے پروگرام’’سیاسی تھیٹر‘‘ کی مقبولیت میں اضافہمیں ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ اور ’’ایکسپریس انٹرٹینمنٹ‘‘ سے پیش کیے جانے والے طنزومزاح کے پروگرام ’’سیاسی تھیٹر‘‘ نے کچھ ہی عرصہ کے دوران تمام نجی چینلز پردکھائے جانے والے پروگراموں کوپیچھے چھوڑتے ہوئے ملک اوربیرون ملک کے علاوہ سوشل ویب سائٹس پر بھی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردیے۔ پروگرام کی ریٹنگ میں دن بدن تیزی کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے جب کہ ناظرین کی جانب سے خطوط اورای میلز کے ذریعے پسندیدگی کااظہار بھی شروع ہوگیا۔
پروگرام کے میزبان معروف ادبی شخصیت اورشاعر وصی شاہ ہیں جب کہ معروف کامیڈین سردارکمال، ظفری خان، چاند برال اورصوبیہ خان بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پروگرام کے ایگزیکٹوپروڈیوسریاسرسواتی ہیں۔ ’’ایکسپریس‘‘سے بات کرتے ہوئے وصی شاہ کا کہنا تھا کہ بہت کم پروگرام ایسے ہوتے ہیں جو راتوںرات شہرت کی بلندیوں کو چھوجاتے ہیں۔ انھی پروگراموں میں ایک ’’سیاسی تھیٹر‘‘ بھی ہے۔ جوویسے توطنزومزاح پرمبنی پروگرام ہے لیکن اس کے ذریعے ہم اہم معاشرتی مسائل کوبھی اجاگرکرتے ہیں۔
جہاں تک بات سردارکمال، ظفری، چاندبرال اورصوبیہ کی ہے تویہ فنکاراپنی مثال آپ ہیں۔ بہترین اندازسے کسی بھی سوال کاجواب دیتے ہوئے جب یہ لوگ مزاحیہ فقروں کے ساتھ اس کا خلاصہ بیان کرتے ہیں توپروگرام میں شریک مہمانوں کے ساتھ ناظرین بھی بے ساختہ قہقہے لگانے پرمجبورہوجاتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت لوگ جس طرح کے مسائل میں گھرے ہوئے ہیں ، ان کوانٹرٹین کرنے کے لیے ’’سیاسی تھیٹر‘‘سے بہترکوئی دوسرا پروگرام نہیں۔
ہم اپنے پروگرام میں کسی کوجان بوجھ کرتنقید کا نشانہ نہیں بناتے لیکن حقائق پربات کرنا میرا اولین فرض ہے جس کے لیے ’’ایکسپریس میڈیا گروپ‘‘ کی جانب سے بھرپورسپورٹ حاصل ہے۔