پشاور: فاٹا اصلاحات کی منظوری کے لیے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اتوار کو بلانے کا فیصلہ کیاگیا ہے جس کے لیے سمری گورنر کو بھجوادی گئی ہے فاٹا اصلاحات کی صوبائی اسمبلی سے منظوری آئینی ضرورت ہے۔

فاٹا اصلاحات قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ اور خیبرپختونخوا اسمبلی سے بھی منظور کیے جائیں گے صوبائی اسمبلی سے فاٹا اصلاحات کی منظوری کے لیے اسمبلی کا اجلاس اتوار 27 مئی کو بلانے کا فیصلہ کیا گیاہے اور اجلاس بلانے کے لیے سمری گورنر کو بھجوادی گئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کا ترمیمی بل منظور