مسقط: بحیرہ عرب میں بننے والے والے سمندری طوفان ’میکونو‘ نے یمن میں تباہی مچادی ہے جس کے بعد اب اس کا رخ عمان کی جانب ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والے سمدنری طوفان ’’میکونو‘‘ نے یمن کے جزیرے سقطریٰ میں تباہی پھیلادی ہے، جزیرے پر سیلاب کی صورت حال ہے جہاں سے سیکڑوں لوگوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کردیا گیا ہے تاہم کھلے سمندر میں موجود 2 کشتیوں پر سوار 19 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ جزیرے کے گورنر رمزی معروف کے مطابق ساحلی علاقے پرواقع کئی دیہات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔