واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 12 جون کو شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ انُ سے ہونے والی ملاقات منسوخ کردی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ ماہ سنگاپور میں شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ ہونے والی ملاقات منسوخ کردی جب کہ اس حوالے سے کم جونگ انُ کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے ۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کو بھیجے گئے خط میں لکھا کہ افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ حالیہ دنوں میں شمالی کوریا کی جانب سے آنے والے بیانات جارحیت پر مبنی تھے جس سے لگتا ہے موجودہ حالات ملاقات کے لیے سازگار نہیں۔