ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ’سنجو‘ کا نیا پوسٹر جاری کردیا گیا۔

بالی ووڈ میں ان دنوں اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم’سنجو‘کے چرچے ہیں۔ گزشتہ ماہ فلم کا پہلا ٹیزر جاری کیا گیا تھا جس میں رنبیر کپور سنجے دت کی زندگی کے مختلف پہلو ؤں کو بہت خوبصورتی کے ساتھ نبھاتے نظرآئے تھے۔ فلمی حلقوں اور سنجے دت کے چاہنے والوں کی جانب سے ٹیزر کی بے انتہا تعریف کی گئی تھی۔

ٹیزر ریلیز کے ایک ماہ بعد فلم کا نیا پوسٹر جاری کیاگیا ہے جس میں فلم میں مرکزی کردار اداکرنے والے اداکار رنبیر کپور اور سونم کپور کافی خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔