لاہور: اداکار رنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کا جھومر اور دلچسپ انداز اداکاری کے ذریعے زندگی میں رنگ بھرنے والے اداکار رنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے۔ غمزدہ چہروں پرتبسم بکھیرنے والے رنگیلا نے چھ سو سے زائد فلموں میں کمال فن دکھا کر متعدد ایوارڈز اپنے نام کیے۔

برجستہ جملوں اور انوکھی اداکاری کے ذریعے فلم بینوں کو لوٹ پوٹ کر دینے والے محمد سعید خان عرف رنگیلا یکم جنوری انیس سو سنتیس کو افغانستان میں پیدا ہوئے، رنگیلا نے عملی زندگی کا آغاز پروفیشنل باڈی بلڈرز سے کیا لیکن انھیں شہرت اداکاری سے حاصل ہوئی۔