ریچا چڈا کی فلم ’’طمنچہ‘‘ کے ٹریلر میں گانے پر تنازع، امیتابھ کی ’’مہان‘‘ سے چرایا گیاممبئی: بالی ووڈ اسٹار ریچا چڈا کی نئی فلم ’’تمانچے ‘‘ کے جاری کردہ ٹریلر میں چلنے والے بیک گراؤنڈ سانگ ’’پیار میں دل پر مار دے گولی ‘‘ دراصل امیتابھ بچن کی فلم ’’مہان ‘‘ کا گانا ہے اور یہ بول چرانے پر طمنچہ فلم بنانے والوں کے پاس اس گانے کے کاپی رائٹس نہ ہونے کی وجہ سے ان کے خلاف لیگل نوٹس بھی بھیجا جائے گا۔
اس سلسلے میں شیمارو کے کیٹان مارو نے کہا ’’ہم یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ فلم ’’طمنچہ ‘‘ کے جاری کردہ ٹریلر کے بیک گراؤنڈ پر مہان فلم کا گانا چلایا جا رہا ہے، ہم اس گانے کے آئی پی آر ہولڈر ہیں اور ہم سے طمنچہ فلم بنانے والوں نے کوئی اجازت نہیں لی ہے، ہم جلد ہی ان فلم میکرز کو قانونی نوٹس بھیجیں گے‘‘۔ اتفاقیہ طور پر چلائے جانے والے فلم کے ٹیگ لائن ’’پیار میں دل پر مار دے گولی ‘‘ فلم مہان کے گانے کی ایک لائن ہے۔
مارو کا کہنا ہے کہ انھیں ان فلم میکرز کے ساتھ کوئی مسئلہ تو نہیں ہے لیکن ہم سے اجازت لیے بغیر گانے کو استعمال کرنا ایک خلاف قانون ہے۔ تاہم اداکار نکھل دویدی نے ان الزامات کی تردید کی ہے‘ اس کا کہنا ہے کہ ’’ہم نے اس گانے کے آڈیو حقوق میوزک کمپنی سے حاصل کر رکھے ہیں اور ہم نے فلم مہان میں سے طمنچہ فلم کے لیے کوئی وڈیو فوٹیج نہیں لی ہے، اس طرح ہم نے کوئی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ہے ‘‘۔ ماضی میں بھی اس طرح کے کئی کیس دیکھنے کو ملے ہیں۔
جیسا کہ طیب علی پیار کا دشمن فلم ’’امر اکبر انتھونی‘‘ کا گانا ہے اور اس گانے کو ’’ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی ‘‘ میں میں دوبارہ استعمال کیا گیا اسی طرح فلم ’’لاوارث ‘‘ کے گانے ’’اپنی تو ایسی تیسی ‘‘ کو فلم ’’ہاؤس فل ‘‘ میں بھی استعمال کیا گیا ہے مگر مارو نے تو ان دلائل کو ماننے سے انکار کردیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ ’’فلم طمنچہ بنانے والوں نے گانے کے آڈیو رائٹس حاصل کرکے ایک نیا آئی پی آر پیدا کیا ہے جس نے ہمارے آئی پی آر کو نقصان پنچایا ہے جس پر ہمیں اعتراض ہے‘‘۔