لاہور: بالی وڈ فنکارہ کرینہ کپور اور سونم کپور کی نئی فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ جدید فیشن اور منفرد اسٹال سے ٹرینڈ سیٹر بن گئی۔

بالی وڈ میں گرلز پاور اور چار سہیلیوں کی دوستی پر بنائی گئی نئی فلم ’’ ویرے دی ویڈنگ‘‘ نے فلم بینوں کے ساتھ ساتھ فیشن اور سٹائل کی دلدادہ خواتین کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔

ڈائریکٹر شاشانگا گھوش کی زیر ڈائریکشن بنی فلم میں عصر حاضر میں نوجوان نسل کی دو مقبول فنکارائیں کرینہ کپور اور سونم کپور پہلی بار ایک ساتھ اکٹھے جلوہ گر ہورہی ہیں جبکہ ساتھ ہی باصلاحیت فنکارائیں سوارہ بھاسکر اور شیکھا تلسانیا بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔