واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ مثبت بات چیت جارہی ہے جو کامیاب رہی تو طے شدہ ملاقات 12 جون کو ہی ہو سکتی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر شمالی کوریا کے سربراہ کے ساتھ ملاقات کا عندیہ دے دیا ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر نے شمالی کوریا کے سربراہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ امریکی صدر اور شمالی کوریا کے سربراہ کے درمیان سنگاپور میں 12 جون کو ملاقات طے تھی۔