لندن: لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کے 179 رنز کی برتری کے جواب میں انگلینڈ کی بیٹنگ دوسری اننگز میں بھی مشکلات کا شکار ہے اور میزبان ٹیم کے 146 رنز پر 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

انگلینڈ نے جب اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو پاکستان کو 179 رنز کی برتری حاصل تھی۔ قومی ٹیم کے بولرز نے ایک بار پھر شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی۔ قومی ٹیم کی جانب سے محمد عباس، محمد عامر اور شاداب خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 184 رنز کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 363 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔ قومی ٹیم نے تیسرے دن کا آغاز 350 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن آخری دونوں بلے باز 13 رنز ہی کا اضافہ کرنے میں کامیاب ہوسکے اور پویلین لوٹ گئے۔