لاہور: پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبیونل میں سلمان نصیر کی گواہی سے ناصر جمشید کیخلاف کیس مضبوط ہوگیا ہے۔

پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبیونل میں ناصرجمشید کیخلاف اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت ہوئی اور پی سی بی کی جانب سے وکیل سلمان نصیر بطور گواہ پیش ہوئے۔

پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے گواہان پیش کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، سلمان نصیر کی گواہی سے ناصر جمشید کیخلاف کیس مضبوط ہوگیا ہے۔