ڈھاکہ: ناموربالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں بنگلہ دیش کے دورے پرہیں جہاں انہوں نے روہنگیا کے مظلوم مسلمان مہاجرین سے ملاقات کی اوران کے ساتھ بہترین وقت گزارا۔

حال ہی میں پریانکا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پردوخوبصورت ویڈیوزشیئرزکی ہیں جن میں وہ مسلمان مہاجرین بچوں کے ساتھ بالکل ایسے گھل مل گئیں جیسے انہیں برسوں سے جانتی ہوں جب کہ بچے بھی اپنی تمام پریشانیاں بھلا کرپریانکا کے ساتھ کھیلنے میں مصروف نظرآرہے ہیں۔ اس موقع پرپریانکا مقبول ترین اداکارہ کے بجائے ایک درد مند خاتون نظرآرہی ہیں جس کے دل میں مذہب، نسل اورقومیت سے ہٹ کرانسانیت کے لیے درد اوربے پناہ محبت ہے۔