لاہور: اداکارہ وماڈل حیاء سہگل نے کہا ہے کہ ایک پروفیشنل اداکارہ ہوں اور اپنے کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق کردارنبھانا ہی میری اولین ترجیح ہوتا ہے۔

’’ایکسپریس‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے حیا سہگل نے کہا کہ پاکستان میں کام کرتے ہوئے میری منفرد سوچ مجھے کامیابی کی منزل پر لے کرپہنچی ہے اوراس کے بعد جب مجھے بھارت میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہاں بھی منفرد کردار ہی میری اولین ترجیح رہے۔

حیا سہگل نے کہا کہ میرے نزدیک ایک طرف تو کردارکی ڈیمانڈ کوانتہائی محنت، لگن اور ایمانداری کے ساتھ پورا کرنے والا ہی ورسٹائل فنکارمانا جاتا ہے اوردوسری جانب یہی انداز اسے دوسرے فنکاروں سے منفرد بھی بناتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے ’’ اسٹارز ‘‘کے پیچھے بھاگنے سے بہتر سمجھا کہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے ذریعہ اپنی خود کی پہچان بناؤں۔