لاہور:  محکمہ داخلہ پنجاب نے مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں ایئرکنڈیشن فراہم کرنے کی منظوری دیدی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں ایئرکنڈیشن فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق جیل حکام نے ڈاکٹرز کی جانب سے مریم نواز کو گرمی اور جبس کی وجہ سے اے سی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کہا تھا جس پر جیل حکام نے سمری محکمہ داخلہ کو بھجوائی تھی۔