بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کی پولیس گیری سے بھرپور فلم ’سمبا‘ کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔
بھارتی فلم انڈسڑی کے چلبلے اداکار رنویر سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایکشن ڈائریکٹر روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی اپنی نئی فلم’سمبا‘ کی دوران شوٹنگ ایکشن  کی کچھ جھلکیاں شیئر کیں جس میں رنبیر پولیس کی وردی میں نظر آرہے ہیں جب کہ پرومو میں ابتداء سے آخر تک خواتین کے ساتھ ہوئے جرم کے خلاف آواز اُٹھانے کا بتایا گیا ہے، اور ساتھ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ اگر آج خواتین کے ساتھ ہوئی ناانصافی کو نہ روکا گیا تو اگلا متاثر آپ کی فیملی سے بھی ہو سکتا ہے۔