ممبئی:  بالی ووڈ کی مشہور جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی تقریبات کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور جوڑی دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ رواں سال 20 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام ’’لیک کومو‘‘میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ شادی کی تقریب میں ان کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں سمیت صرف 30 مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔

شادی کی تقریب نہایت سادگی سے منعقد کی جائے گی لیکن استقبالیہ بھارت میں نہایت شاندار طریقے سے ہوگا۔ شادی میں شریک مہمانوں پر موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ہوگی تاکہ شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک نہ ہوجائیں۔