مکہ مکرمہ:  فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھرسے حجاز مقدس پہنچنے والے لاکھوں کلمہ گو آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کر رہے ہیں۔

عازمین حج رکن اعظم وقوف عرفہ کے لیے میدان عرفات میں جمع ہوگئے ہیں۔ مسجد نبویؐ کے امام شیخ حسن بن عبدالعزیز آل الشیخ خطبہ حج دے رہے ہیں۔ اس کے بعد عازمین نماز ظہر اور نماز عصر ایک ساتھ ادا کریں گے۔ عصر اور مغرب کے درمیان وقوف ہوگا۔