جکارتا:  انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں زلزلے کے تازہ واقعے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز جزیرہ لومبوک میں ایک بار پھر  زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر واقعات میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ قبل ازیں 29 جولائی کو آنے والے زلزلے نے بڑی پیمانے پر تباہی مچائی تھی جس میں 460 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق گزشتہ روز ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی تھی جس کی گہرائی زیر زمین 7 کلومیٹر تھی۔ اسی دن جنوبی بحرالکاہل کے علاقے میں 8.3 شدت کے زلزلے نے سونامی کی طرز کی موجیں پیدا کردی تھیں۔