لاہور:  وزیر اعظم عمران خان نے نجم سیٹھی کے استعفے کے بعد احسان مانی کو نیا چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نامزد کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی کے طور پر نامزد کردیا ہے، وہ اس عہدے کے لیے وسیع اور قابل قدر تجربہ رکھتے ہیں، وہ آئی سی سی میں پی سی بی کی نمائندگی کرچکے ہیں وہ 3 سال تک آئی سی سی کے خزانچی رہے بعد ازاں 3 سال تک آئی سی سی کے سربراہ بھی رہے۔