راولپنڈی:  اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف اور مریم نواز سے ان کے اہل خانہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز سے ان کے اہل خانہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقاتیں پہلے سے بنائی کی گئی فہرست کے مطابق کرائی گئیں جسے نواز شریف اور مریم نواز کی منظوری سے مرتب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔