جکارتہ: ایشین گیمز میں کراٹے کے مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی نرگس نے کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔

پاکستان کی 19 سالہ نرگس نے کراٹے میں 68 کلوگرام سے زائد کٹیگری کے مقابلے میں نیپال کی کارکی ریتا کو 1-3 سے شکست دی۔

اس سے قبل پاکستان کی کبڈی ٹیم نے بھی ملک کے لئے پہلا کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

واضح رہے کہ نرگس نے گزشتہ سال کولمبو میں منعقدہ ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپیئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔

نرگس کا کہنا تھا کہ کامیابی کوچز کی محنت اور والدین کی دعاﺅں کا نتیجہ ہے، اولمپک تک کوالیفائی کرکے پاکستان کاسبز ہلالی پرچم بلندکرنا خواب ہے۔