تہران:  ایران کا  لڑاکا طیارہ  گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق لڑاکاطیارہ  ایف -5 عراقی سرحد کے قریب صوبے خوزستان میں فورتھ ملٹری ہوائی اڈے پر لینڈ کرتے ہوئے فنی خرابی کے باعث گرِ کرتباہ ہواجس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک جب کہ معاون پائلٹ شدید زخمی ہوگیا۔