لاہور:  ایشیا کپ سے قبل 26 قومی کرکٹرز کو ایبٹ آباد میں شیڈول فزیکل ٹریننگ کیمپ میں طلب کر لیا گیا ہے۔

آئندہ ماہ ایشیاکپ کا آغاز 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں ہو گا، جس کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے  تیاریاں شروع کردی ہیں اور 26 قومی کرکٹرز کو ایبٹ آباد میں شیڈول فزیکل ٹریننگ کیمپ میں طلب کر لیا گیا ہے۔  27 سے 31 اگست تک آرمی سکول آف فزیکل اینڈ ٹریننگ میں شیڈول کیمپ میں فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، کپتان سرفرازاحمد، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی، عثمان شنواری، محمد نواز، عماد وسیم، حارث سہیل، محمد حفیظ، یاسر شاہ، شاہین آفریدی، جنید خان، صاحبزادہ فرحان، شان مسعود، عثمان صلاح الدین، اسد شفیق، بلال آصف، محمد اصغر، راحت علی اور امیر حمزہ کو طلب کیا گیا ہے۔
ٹیم آفیشلز میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، ٹرینر گرانٹ لوڈن، بولنگ کوچ اظہر محمود، فزیوتھراپسٹ لیف ڈیکن اور اینالسٹ طلحہ اعجاز شامل ہیں۔ ایشیا کپ کےلئے ٹریننگ کیمپ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔