ممبئی:  بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور فلمساز پوجا بھٹ کا کہنا ہے کہ سنجے دت کی خواہش پرہی 1991 کی مشہور فلم ’سڑک‘ کا سیکوئل بنانے جارہی ہوں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پوجا بھٹ نے اپنی ماضی کی مشہور فلم ’سڑک‘ کے سیکوئل سے متعلق کہا ہے کہ فلم کا سیکوئل حقیقت کی شکل اختیار کرنے جارہا ہے اور یہ سب کچھ سنجے دت کی وجہ سے ہوا ہے۔

پوجا بھٹ نے بتایا کہ سنجے وہ واحد شخص تھے جنہوں نے مجھ سے فلم کا سیکوئل بنانے سے متعلق بات کی اور کہا کہ ہم فلم کا سیکوئل کیوں نہیں بنا رہے، اُن کی درخواست پر میں نے اپنے والد مہیش بھٹ اور انکل مکیش بھٹ سے بات کی جس پر دونوں  کی جانب سے مثبت جواب ملا۔