ممبئی:  بالی ووڈ انڈسٹری سے وابستہ کپور خاندان نے مشہور راج کپور اسٹوڈیو کو فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں واقع کپور خاندان کے تاریخی اسٹوڈیو کی فروخت کے حوالے سے راج کپور کے بیٹے اور اداکار رشی کپور کا کہنا ہے کہ کچھ دنوں سے ہم اسٹوڈیو کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے تزئین و آرائش کے بارے میں سوچ رہے تھے لیکن حقیقت میں اس مٹی کے ڈھیر کو ازسرنو تعمیر کرنا ممکن نہیں اور پورا کپور خاندان اس بارے میں بہت جذباتی بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک اسٹوڈیو کی تعمیر کے لیے مناسب سرمایہ کاری نہیں ہوئی کہ اسے مستقل بنیادوں پر چلایا جاسکے لیکن ہمیں اس ضمن میں ایک بڑے منصوبے پر کام کرنا ہوگا اور درست فیصلے کرنے ہوں گے کیوں کہ راج کپور اسٹوڈیو آتشزدگی سے پہلے ہی یہ ایک سفید ہاتھی بن چکا تھا اور نقصان میں جارہا تھا۔