کراچی:  سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ’’بوم بوم‘‘ کا خطاب بھارتی کرکٹر روی شاستری نے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سوال جواب کے سیشن میں ایک شائق نے شاہد آفریدی سے پوچھا کہ آپ کو پہلی بار’’بوم بوم‘‘ کس نے کہا۔
شاہد آفریدی نے شائق کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ نک نیم سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری نے دیا جو اُن دنوں میں کمنٹری کیا کرتے تھے۔