لاہور:  ڈیفنس کےعلاقے میں گھر سے 26 سالہ ماڈل  کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ماڈل انعم تنولی 2 ماہ قبل اٹلی سے وطن واپس آئی تھی اور اس نے فیشن ڈیزائنگ کا کورس کررکھا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ماڈل انعم تنولی کی ہلاکت خودکشی ہے یا کچھ اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں تاہم ماڈل کی والدہ کابیان قلمبند کرلیا گیا ہے جب کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل  کردیاگیا ہے۔