اسلام آباد:  پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات نہ کریں۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے میاں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کوامریکی وزیر خارجہ کی آمد پر ان سے ملاقات نہیں کرنی چاہیے۔

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے امریکی وزیر خارجہ سے وزیراعظم کی ملاقات پروٹوکول کیخلاف قرار دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی پاکستان آمد پر ان سے ملاقات نہ کرنے کامشورہ دے دیا۔