اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی، جس میں قومی سلامتی کے امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی یہ تیسری ملاقات ہے، اس سے قبل وزیراعظم نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا تھا، جہاں وزیراعظم کو دفاع، اندرونی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی گئی تھی۔