مانچسٹر ٹیسٹ میں انگلینڈ کو بھارت پر 85 رنز کی برتری حاصلمانچسٹر: انگلینڈ نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز 6 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنا لئے جبکہ اسے مہمان ٹیم پر 85 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔
مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے 5 ٹیسٹ میچز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کا دوسرے روز انگلش ٹیم نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز 3 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز سے دوبارہ کیا تو 136 کے مجموعے پر کرس جورڈن 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ آئن بیل نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی اور 58 رنز بنا کر بھونیشور کمار کی گیند پر وکٹ کیپر دھونی کو کیچ دے بیٹھے۔
170 کے مجموعی اسکور پر بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز معین علی بھی زیادہ دیر وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکے اور 13 رنز بنانے کے بعد ورون ارون کا شکار بن گئے، 6 وکٹوں کے خسارے کے بعد جوئے روٹس اور جوز بٹلر نے ٹیم کو سہارا دیا اور بھارتی بولروں کا جم کر سامنا کیا تاہم اس دوران گراؤنڈ میں بارش کے بعد امپائرز نے میچ روک دیا اور آخری وقت تک بارش سے متاثر ہی رہا۔ انگلش بلے باز روٹس 48 اور بٹلر 22 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار اور ورون ارون نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں صرف 152 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔