ممبئی: رنبیر کپور کی سالگرہ پر عالیہ نے خود اپنے ہاتھوں سے کیک بنا کر رنبیر کی سالگرہ کو یادگار بنادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور نے اپنی 36 ویں سالگرہ والدہ نیتو اور چند قریبی دوستوں کے ساتھ منائی۔ ان دوستوں میں عالیہ بھٹ بھی شامل تھیں۔ عالیہ نے اس خاص موقع کو مزید خاص بنانے کے لیے ایک ماہر شیف ہرش کی خدمات حاصل کیں اور ان کی معاونت سے کیک اور پیسٹریز بنائیں۔

عالیہ کے ساتھ کیک بناتے وقت کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئرکی گئیں ہیں جنہیں مداحوں نے سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

عالیہ بھٹ نے بوائے فرینڈ رنبیر کپور کی سالگرہ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سالگرہ بہت بہت مبارک ہو سن شائین۔ واضح رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ان دنوں آیان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم  ’برہمسترا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جوکہ اگلے سال 15 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔