جونیئر ایشیاکپ میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔
جونیئر ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا، آئی لینڈرز نے ٹاپ آرڈر کی وکٹیں جلد گنوانے کے باوجود 200 رنز بنائے، ارشد اقبال نے 34 رنز دیکر 6شکار کیے۔

ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 177 رنز بنا سکے، شکست کے نتیجے میں پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا، ایونٹ میں ٹیم نے واحد فتح ہانگ کانگ کے خلاف حاصل کی۔