لسبن: سکس اے سائیڈ سوکا ورلڈ کپ میں پاکستان نے شاندار نظم و ضبط اور عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر ’فیئر پلے‘ ایوارڈ حاصل کرلیا جب کہ جرمنی نے  پولینڈ کو شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کے زیر اہتمام پُرتگال کے شہر لسبن میں کھیلے جانے والے سوکا ورلڈکپ میں جرمنی فاتح ٹرافی کی اس وقت حق دار بن گئی جب اس نے فائنل میں پولینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-0 سے شکست دے دی۔

فائنل کا فیصلہ کن گول فاتح ٹیم کے نکلاس کوہلے نے اسکور کیا۔ میگا ایونٹ کے ٹاپ اسکورر فرانس کے مارک لوئنڈیلا اور امریکا کے اینڈریو ویبر بہترین گول کیپر قرار پائے۔