کے بی سی میں پریانکا کی آمد، امیتابھ بھی اداکارہ سے متاثر ہوگئےممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا کہ ریالٹی شو ’’کون بنے گا کروڑ پتی ‘‘ نے ہمیشہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
پریانکا جو حالی ہی میں ریالٹی شو ’’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘‘ میں فلم ’’ میری کام ‘‘ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں شرکت کی جس کی میزبانی امیتابھ بچن کر رہے ہیں نے ٹوئٹر پر اس حوالے سے مداحوں کے لیے تازہ پیغام میں کہا کہ وہ امیتابھ کی طرف سے شو میں پرزور خیر مقدم پر ان کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔ انھیں شو میں جا کر ایسا محسوس ہوا جیسے وہ اپنے ہی خاندان میں آکر بیٹھی ہیں یہ شو ہمیشہ حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کر کے مداحوں کو محظوظ کرتا ہے۔
دوسری طرف شو کے میزبان امیتابھ بچن بھی اداکارہ پریانکا سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہے سکے اور اسے ’’فیری ینگ لیڈی‘‘ کا نام دے دیا۔ کون بنے گا کروڑ پتی کے چوتھے سیزن میں اس خصوصی پروگرام جسے ’’ہاؤسالباز‘‘ کا نام دیا گیا اس میں دو خواتین کو مدعو کیا جس میں ایک تو لکھنؤ کی بہادر خاتون اوشا وشواکرما تھیں جس نے جنس مخالف کے پرتشدد جنسی حملے کے بعد بڑی بہادری سے خود کو سنبھالا دیا اور پھر نوجوان لڑکیوں کے لیے ریڈ بریگیڈ بنائی جس میں لڑکیوں کو اپنے دفاع کے لیے تعلیم دی جب کہ دوسری پریانکا چوپڑا تھیں جنہوں نے فلم میری کوم میں ورلڈ چیمپئن باکسر کا کردار ادا کیا۔