لاہور:  اداکارہ ارمینا خان شامی مہاجرین کی امداد کے لیے ہونے والی تقریب میں بلا معاوضہ پرفارم کریں گی، جس کا اعلان انھوں نے گزشتہ روز کیاہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک بین الاقوامی تنطیم ” گراہم لیٹن ٹرسٹ آئندہ ہفتے لندن میں فنڈریزنگ گالا منعقد کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کی ساری آمدنی شامی مہاجرین کو دی جائے گی۔ اس تقریب میں ارمینا رانا سمیت بہت سے فنکار اور دیگر مشہور شخصیات شرکت کریں گی۔