اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان دائیں بائیں دیکھیں وہ کرپشن کی زندہ علامتوں کےمحافظ بن چکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے انتخابات سے قبل دعوے کئے تھے کہ بجلی، گیس پر ٹیکسز نہیں لگائیں گے اور چوری ختم کریں گے لیکن حکومت ملتے ہی غریبوں کا گلا دبا دیا گیا، اداروں کو فعال بنانےکے بجائے انہیں مخالفین کےانتقام پرلگا دیا گیا، کرپشن کے نام پرغریب کے منہ سے روٹی چھین لی گئی.

انہوں نے کہا کہ عمران خان اب اپنے 100 دن کے پلان کی نکلتی ہوئی ہوا نہ چھپائیں، آپ اس طرح کی پریس کانفرنس سے اپنی کارکردگی سے عوام کی توجہ نہیں ہٹاسکتے، شہبازشریف کی گرفتاری کے پہلے ہی دن آپ کی گھبراہٹ عیاں ہے۔