حمل:
21 مارچ تا 21 اپریل

آپ کی کسی غلطی سے مخالف کو غیر معمولی فائدہ ہو سکتا ہے لہٰذا مخالفین کی جانب سے محتاط رہئے وہ آپ کے خلاف کوئی بھی قدم اٹھا سکتے ہیں، بسلسلہ تعلیم مایوسی کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔
ثور:
22اپریل تا20 مئی

افسران کی ناراضگی کا خاتمہ ہو سکتا ہے، بزرگان روحانی سے وابستہ توقعات پوری ہو سکتی ہیں بسلسلہ جائیداد بنائی ہوئی کوئی سکیم عملی شکل اختیار کر سکتی ہے، سفر شوق سے کریں مقصد پورا ہو سکتا ہے۔

جوزا:
21مئی تا 21 جون

اپنے مزاج پر کنٹرول کریں یہ جذبات آپ کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں، کاروبار میں کسی بھی قسم کی تبدیلی ابھی نہ کریں، منگنی یا شادی کا امکان ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

اخراجات گھٹانے کی کوشش کیجئے ورنہ پریشانی بڑھ سکتی ہے اپنے ایک نئے دوست سے محتاط رہیں وہ آپ کے مخالفین کے ساتھ گٹھ جوڑ کر سکتا ہے، محبوب سے وفاداری کی توقع نہیں رکھی جا سکتی ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

شریک حیات کو راضی رکھنے کی کوشش کیجئے، خطرات کافی حد تک ٹل سکتے ہیں اس کے باوجود محتاط رہنا ضروری ہے، والدین سے وابستہ توقع پوری ہو سکتی ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

دماغ پر عجیب و غریب خیالات کا غلبہ رہے گا، کوئی بھی کام یا کسی جھگڑے وغیرہ کا فیصلہ جذباتیت کے بوجھ تلے دب کر نہ کیا کریں ورنہ بہت کچھ کھونا پڑ سکتا ہے۔خطرات کافی حد تک ٹل گئے ہیں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

اب بھی اگر آپ درست طریقے اور ٹھنڈے دل و دماغ کے ساتھ کوشش کریں تو حالات قدرے بہتر ہو سکتے ہیں، یقینا آپ بھی موجودہ حالات سے مطمئن نہیں ہیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا 22نومبر

آپ اپنے الجھے ہوئے مسائل صلح و صفائی کے ساتھ ہی حل کرنے کی کوشش کیجئے، دوسروں کے بھروسے پر بیٹھے رہنے سے حالات مزید الجھ سکتے ہیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

قریبی رشتہ دار آپ سے تعاون کر سکیں گے لیکن ان کی پرخلوص کوشش کا نتیجہ بھی تسلی بخش برآمد نہ ہو سکے گا، مکان کی تعمیر وغیرہ کا رکا ہوا سلسلہ بھی ازسرنو شروع ہو سکتا ہے۔

جدی:
23 دسمبرتا20 جنوری

تعلیم کے سلسلے میں جزوی طور پر کامیابی ہو سکتی ہے، اگر آپ کے پاس کوئی سواری ہے تو اسے احتیاط سے چلایئے، ملازمت سے وابستہ حضرات بھی اپنے فرائض پورے ہوش و حواس کے ساتھ پورے کریں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

اگر کاروبار مشترکہ ہے تو شریک کار پر زیادہ دبائو نہ ڈالیں ہمہ وقت کی نکتہ چینی اور حد سے بڑھتی ہوئی اس کی نگرانی اسے آپ سے بدظن ہونے پر مجبور کر سکتی ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

کاروباری مراسم میں بہت زیادہ اضافہ ہو سکتا ہے، بفضل خدا اس کے بڑے اچھے نتائج برآمد ہو سکتے ہیں اور اچھی فرموں کے ساتھ معاہدہ ہو سکتا ہے۔